Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سی ای ٹی امتحان کی تیاری کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام

سی ای ٹی امتحان کی تیاری کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام

بیدر۔/7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے اے ایس کی مختلف جائیدادوں پر تقرر کرنے اور کرناٹک ایگزامنیشن اتھارٹی ڈگری کالجس کے لکچررس جائیدادوں پر تقررات کرنے منعقد کئے جانے والے سی ای ٹی امتحان کیلئے 13فبروری کو امتحان تیاری کے تعلق سے بیداری پروگرام رنگ مندر بیدر میں صبح 10بجے کے اے ایس امیدواروں کیلئے اور دوپہر ڈگری کالجس لکچررس جائیدادوں کے امیدواروں کیلئے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد دونوں امتحانات کے تعلق سے تربیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس سے قبل تحریری امتحان ہوگا۔ تحریری امتحان کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتائی۔ خواہشمند درخواست ضلع پنچایت آفس کے قریب واقع قدیم سرکاری دواخانہ احاطہ میں سی ای ٹی امتحان ٹریننگ سنٹر میں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ امتحان کے داخل کردہ درخواست کی قبولیت کی رسید کی زیراکس کاپی بھی لگائیں۔ خواہشمند اس تعلق سے زائد معلومات کیلئے تربیتی سنٹر آفس سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT