Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی بوفورس کے الزامات کا جائزہ لے گی

سی بی آئی بوفورس کے الزامات کا جائزہ لے گی

نئی دہلی ۔ 18 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج کہا کہ وہ حقائق و حالات کا تجزیہ کرے گی جو بوفورس اسکام کی وجہ بنے، جن کا تذکرہ خانگی سراغ رساں مائیکل ہرش مین نے کیا ہے ، جس نے مبینہ طورپر راجیوگاندھی زیرقیادت کانگریس حکومت کی جانب سے تحقیقات کے استحصال کے بارے میں تحریر کیا تھا ۔ جس پر راجیوگاندھی برہم ہوگئے تھے جبکہ انھوں نے سوئیس بینک اکاؤنٹ ’’ماؤنٹ بلانک ‘‘ کا تذکرہ کیا تھا ۔ ہرش مین جو گزشتہ ہفتہ ہندوستان کے دورہ پر تھا ، تاکہ خانگی سراغ رسانوں کی ایک چوٹی کانفرنس سے خطاب کرے ، الزام عائد کیا کہ رشوت خوری کی رقم بوفورس گن اسکینڈل کے سلسلے میں سوئیس اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی تھی ۔ سراغ رسانوں کے ادارے کے بموجب یہ معاملہ بوفورس سے متعلق ہے جسے بعض ٹی وی چینلوں پر نشر کیا گیا ہے اور اس میں مائیکل ہرش مین کا انٹرویو بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT