Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / سی بی آئی سربراہ ورما کی سی وی سی سے ملاقات

سی بی آئی سربراہ ورما کی سی وی سی سے ملاقات

نئی دہلی ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی ڈائرکٹر آلوک ورما نے آج سنٹرل ویجلنس کمشنر کے وی چودھری سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ڈپٹی اور اسپیشل ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کی جانب سے ان کے خلاف لگائے گئے رشوت کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی خصوصی ڈائرکٹر راکیش آستھانہ نے الزام عائدکیا تھا کہ آلوک ورما ان کے کاموں میںمداخلت کرتے ہوئے رشوت خوری میں ملوث ہیں ۔ ورما سی وی کمشنر چودھری سے ملاقات کیلئے آج تقریباً ایک بجے سی وی سی دفتر پہنچے ۔ ویجلنس کمشنر شرت کمار نے اس ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی ۔ سپریم کورٹ نے 26 اکٹوبر کو سنٹرل ویجلنس کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر ورما کے خلاف لگائے گئے آستھانہ کے الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ داخل کرے۔ حکومت نے ورما اور آستھانہ کو رخصت پر روانہ کیا تھا ‘ عہدیدارنے مزید کہا کہ سی وی سی کمشنر چودھری سے آستھانہ نے بھی ملاقات کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT