Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی عبوری ڈائریکٹر کے تقرر معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت

سی بی آئی عبوری ڈائریکٹر کے تقرر معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت

نئی دہلی، 7 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راکیش استھانہ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا عبوری ڈائریکٹر مقرر کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ 9 دسمبر کو سماعت کرے گی۔مسٹر استھانہ کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر مقرر کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں  ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں آج تین ججوں کی بینچ نے معاملے پر اس جمعہ کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔مسٹر استھانہ کی تقرری کے سلسلے میں رجسٹرڈ ادارہ کامن کاز نے سپریم کورٹ میں اس مفاد عامہ کی عرضی میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا یہ قدم بدنیتی پر مبنی غیر قانونی ہے ۔ اس درخواست میں مسٹر استھانہ کی عبوری ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کو مسترد کرنے اور مرکزی حکومت کو قوانین کے مطابق ایک باقاعدہ ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق عمل کے ہدایات دیئے جانے کی مانگ کی گئی ہے ۔تنظیم نے عدالت عظمی کو آگاہ کرایا کہ مسٹر استھانہ اس خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سربراہ رہ چکے ہیں جس نے سال 2002 کے گودھرا ٹرین آتشزدگی کیس کی تحقیقات کی تھی اور وہ گجرات پولیس میں کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔درخواست گزار کے کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے ، جب سی بی آئی میں کسی کو عبوری ڈائریکٹر بنایا گیا ہے اور مرکزی حکومت کو سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے جانشین کے انتخاب کا عمل کافی پہلے ہی شروع کردینا چاہئے تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT