Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی میں اِسٹاف کا بحران ، اہم جائیدادیں مخلوعہ

سی بی آئی میں اِسٹاف کا بحران ، اہم جائیدادیں مخلوعہ

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) میں ایک تہائی سے زائد اہم جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور ایجنسی پر ہزاروں مقدمات کا غیرمعمولی بوجھ ہے جن میں بڑے اسکامس جیسے چٹ فنڈس ، کوئلہ بلاک تخصیص اور بینکوں میں غیرکارکرد اثاثے شامل ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی کی 45 جائیدادیں اس وقت خالی ہیں جو اکثر تحقیقاتی آفیسرس ہوا کرتے ہیں جبکہ منظورہ جائیدادیں 119 ہیں۔ اسی طرح ڈی آئی جی سطح پر جہاں منظورہ جائیدادیں 43 ہیں، ان میں 17 مخلوعہ ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سطح پر ایک تہائی جائیدادیں یعنی 91 کے منجملہ 30 مخلوعہ ہیں۔ اس کے علاوہ سی بی آئی کو پبلک پراسیکیوٹرس کی قلت کا سامنا ہے جو خصوصی عدالتوں میں مقدمات کی بحث کرسکے۔ ان کی منظورہ تعداد 210 ہے، وہیں اس وقت صرف 73 وکلاء کی خدمات لی جارہی ہیں۔ مختلف سطحوں پر لیگل آفیسرس کی بھی 46% کمی پائی جاتی ہے۔ 370 منظورہ لیگل آفیسرس کے منجملہ صرف 197 ہی دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT