Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی میں 4.5 کروڑ دستاویزات کا ڈیجیٹائزیشن

سی بی آئی میں 4.5 کروڑ دستاویزات کا ڈیجیٹائزیشن

نئی دہلی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کی جانب سے 4.5 کروڑ دستاویزات کا ڈیجیٹائزیشن کیا جائیگا ۔ ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہنس راج گنگا رام آہیر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جرائم کی تحقیقات میں مدد کیلئے ٹکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں مہارت سے متعلق بین الاقوامی مرکز کے قیام کے تعلق سے بھی ایک تجویز پر مرکزی حکومت غور رک رہی ہے ۔ مسٹر آہیر نے بتایا کہ ای حکمرانی کیلئے جو پہل کی گئی ہے اس میں سی بی آئی میں تمام شعبہ جات کو فنی اعتبار سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے 48.63 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی فی الحال 4.82 کروڑ دستاویزات کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام کر رہی ہے اور امکان ہے کہ جاریہ مالیاتی سال یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے ۔

TOPPOPULARRECENT