Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی نے پیٹر مکرجی کو گرفتار کرلیا

سی بی آئی نے پیٹر مکرجی کو گرفتار کرلیا

ممبئی ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ذرائع ابلاغ کی ایک سابق اہم شخصیت پیٹر مکرجی کو آج سی بی آئی نے شینابورا کے قتل مقدمہ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔ وہ ان کی بیوی کی بیٹی تھی اور اندرانی مکرجی کلیدی ملزم ہے اور پہلے ہی سے تحویل میں ہے۔ شینا اندرانی کے پہلے شوہر کی بیٹی ہے۔ سی بی آئی کے ترجمان نے کہا کہ پیٹرمکرجی کو تفتیش کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کا نام دیگر ملزمین کے بیانوں میں منظرعام پر آیا تھا۔ سی بی آئی کے ترجمان نے مزید تفصیلات کے انکشاف سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تحقیقات کا عمل متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔ پیٹر کو ان کے سی بی آئی کو دیئے ہوئے بیانات میں تضاد کی بناء پر مزید تحقیقات کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT