Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی پر نگرانی میں اضافہ کی ضرورت نہیں: سی وی سی

سی بی آئی پر نگرانی میں اضافہ کی ضرورت نہیں: سی وی سی

نئی دہلی۔/22ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل ویجلنس کمیشن نے آج کہا کہ سی بی آئی کی کارکردگی پر نگرانی میںاضافہ کی چنداں ضرورت نہیں ہے جوکہ فعال اور مستعد عہدیداروں کے ساتھ بحسن خوبی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ ویجلنس کمشنر مسٹر ٹی ایم بھیسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سی بی آئی میں انتہائی باصلاحیت اور پیشہ ور اہلکار ہیں اور جن پر نگرانی میں اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں کے عہدیدار قابل اعتماد اور فرض شناس ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی جانب سے زیر تحقیقات مختلف کیسوں میں چیف ویجلنس کمیشن سے تعاون طلب کیا تھا جبکہ انسداد رشوت ستانی کا نگرانکار ادارہ نے سابق سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا کے خلاف تحقیقات میں اعانت کی تھی جو کہ کوئلہ اسکام کی تحقیقات میں جانبداری برتنے کے ملزم تھے۔

TOPPOPULARRECENT