Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / سی بی آئی کی ریلوے ٹینڈر معاملے میں تیجسوی یادو سے پوچھ تاچھ

سی بی آئی کی ریلوے ٹینڈر معاملے میں تیجسوی یادو سے پوچھ تاچھ

پٹنہ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سی بی آئی نے آج ریلوے ٹینڈر میں بے ضابطگی معاملے میں سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو سے پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی ذرائع نے یہاں بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیم سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر گئی اور تیجسوی یادو کیساتھ ایک بند کمرے میں تقریبا 4گھنٹے تک ریلوے ٹینڈر میں بے ضابطگی کے معاملے میں پوچھ گچھ کی۔ تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی اس وقت وہاں ان کی ماں رابڑی دیوی بھی تھیں لیکن سی بی آئی نے صرف یادو ہی سے تنہائی میں پوچھ گچھ کی۔ آر جے ڈی کے ترجمان شکتی سنگھ یادو نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے ساتھ سی بی آئی کی ٹیم بھی لے کر آئے “۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت مودی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اسی وقت سی بی آئی تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT