Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی کے اختیارات میں توسیع کی تجویز نہیں: حکومت

سی بی آئی کے اختیارات میں توسیع کی تجویز نہیں: حکومت

نئی دہلی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا ہے کہ سی بی آئی کی کارگذاری پر علحدہ قانون بنانے کی تجویز نہیں ہے گوکہ ایک پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی تحقیقاتی ادارہ کو مضبوط قانونی موقف عطا کرنے کی سفارش کی ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر سرکاری عملہ مسٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سی بی آئی کیلئے علحدہ ایکٹ نافذ کرنے کا ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کو دہلی اسپیشل پولیس اسٹابلشمنٹ ایکٹ 1946 کے تحت قانونی اختیارات حاصل ہیں جبکہ سنٹرل ویجلنس کمیشن ایکٹ 2003 اور لوک پال اور لوک ایوکت ایکٹ 2013 میں ترمیم کی گئی۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کی کارگذاری کیلئے موجودہ قانون ناکافی تصور کیا جارہا ہے اور ایک پارلیمانی کمیٹی نے ایک علحدہ ایکٹ کے ذریعہ مضبوط قانونی موقف عطا کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ سی بی آئی کی ملک گیر سطح پر ریاستوں کی اجازت کے بغیر کرپشن کیسوں کی تحقیقات کا اختیار حاصل ہوسکے۔ مذکورہ کمیٹی کی رپورٹ سال 2012 میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT