Tuesday , December 18 2018

سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں وکرم اور راہل کوٹھاری سے تفتیش

نئی دہلی، 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی 3695 کروڑ کی بینک گھوٹالہ معاملہ میں روٹومیک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک وکرم کوٹھاری اور ان کے بیٹے سے آج یہاں پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سینئر اور جونیئر کوٹھاری سے سی بی آئی کے دہلی ہیڈ کوارٹر میں صبح سے ہی پوچھ گچھ میں مصروف ہے ۔ وکرم کوٹھاری پر سات بینکوں کے کنسورشیم کا قرض اور سود ملا کر 3695 کروڑ روپے کا بقایا ہے ۔ کنسورشیم میں شامل بینک آف بڑودانے اپنے 616.96 کروڑ روپے کے بقایا کے لئے کمپنی کو ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے وکرم کوٹھاری، ان کی بیوی سادھنا کوٹھاری اور بیٹے راہل کوٹھاری کے خلاف سی بی آئی میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس سے پہلے انفورنسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے وکرم کوٹھاری اور اس کے کنبہ کے ارکان کے لئے ملک سے باہرنہ جانے کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔ ای ڈی نے کوٹھاری اور ان کے کنبہ کو زمین، سمندر اور ہوا ئی راستہ سے ملک کے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ پنجاب نیشنل بینک میں 11400 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے فورا بعد یہ معاملہ پورے ملک میں سرخیوں میں آیا ہے ۔اس معاملے میں ثبوت جمع کرنے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی نے اناؤ اور کانپور سمیت، اتر پردیش میں متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT