Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / سی بی ائی جج برج گوپال‘ ہرکشن لویا کی پراسرار موت کا خلاصہ ۔ ویڈیو

سی بی ائی جج برج گوپال‘ ہرکشن لویا کی پراسرار موت کا خلاصہ ۔ ویڈیو

کلپیش بھاٹیہ نامی یہ شخص گجرات کے احمد آباد میں رہتے ہیںیہ بتارہے ہیں کہ کس طرح دس ہزار صفحات پر مشتمل سہراب الدین فرضی انکاونٹر میں کیس کے اصل ملزم موجودہ بی جے پی صدر امیت شاہ کو راحت ملی۔ بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ سی بی ائی جج برج گوپال ہرکشن لویا کی موت قلب پر حملے کی وجہہ سے نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کا منظم ساز ش کے تحت قتل کیاگیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جج لویا کے وہ دوست جنھوں نے زبردستی ناگپور میں اپنے ساتھی دوست جج کی بیٹی کی شادی کے لئے لے گئے تھے وہ جج لویا کی موت کے دیڑھ ماہ تک لویا کے گھر والوں سے آکر ملاقات نہیں کی ۔

بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ لویا کو زبردستی شادی میں لے جانے والے ججوں بھی شک کے دائرے میں ہیں۔ بھاٹیہ کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات ضروری ہے تاکہ اصل مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایاجاسکے۔

بھاٹیہ نے اس ویڈیو میں ای وی ایم پر بھی شبہ ظاہر کیاہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی او رامیت شاہ کی جوڑی کہیں پر بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔دیکھئے یہ ویڈیو

 

TOPPOPULARRECENT