Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / سی بی آئی کا انڈرکور ایجنٹ بن کر لڑکی سے نکاح کرنے والا گرفتار

سی بی آئی کا انڈرکور ایجنٹ بن کر لڑکی سے نکاح کرنے والا گرفتار

بھوپال، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پولیس نے ممبئی کے ایک نوجوان کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا انڈرکور ایجنٹ بن کر ایک طالبہ کے ساتھ نکاح اور اس کے بعد آبروریزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ بھوپال ساؤتھ پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل کمار لودھا نے بتایا کہ ملزم نوجوان سمیر انور کا مکمل پس منظر معلوم کیا جا رہا ہے ۔ جس مولانا نے نکاح کروایا، اس کے بارے میں بھی پتہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس کے لئے اس کے پاس کوئی قانونی جواز تھا بھی یا نہیں۔ اس سمت میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا نوجوان نے کسی اور ریاست میں بھی کسی سے شادی سے پہلے اس قسم کی ٹھگی تو نہیں کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھوپال کے اشوکا گارڈن تھانہ علاقے میں رہنے والی اس اعلی تعلیم یافتہ طالبہ کے والدین نے ایک میٹرمونیل ویب سائٹ کی بنیاد پر سمیر سے رابطہ کیا تھا۔ ویب سائٹ میں اس نے خود کو سی بی آئی کا انڈرکور ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ بتایا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق باہمی رابطے کے بعد ملزم نوجوان نے طالبہ سے بات چیت کرنی شروع کر دی تھی۔ اس کے بعد اس نوجوان نے طالبہ کو اپنے جھانسے میں لیتے ہوئے اس نے خود کو انڈین پولیس سروس میں منتخب ہونے کے بارے میں معلومات دی۔ نوجوان نے ٹریننگ میں جانے کے نام پر طالبہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بھی اینٹھ لئے ۔ اسی درمیان اس نے دارالحکومت کے ایک نامی گرامی ہوٹل کے کمرے میں ایک مولانا کو بلا کر طالبہ سے نکاح کر لیا اور طالبہ کے ساتھ اس کے گھر پر ہی رہنے لگا۔ طویل عرصہ تک نوجوان کے نہ تو اپنے والدین کو بلانے اور نہ ہی تربیت پر جانے کے سبب طالبہ اور اس کے والدین کو شک ہوا، جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔کل اس پورے معاملے کا انکشاف ہوا تھا۔

بی ایس ایف کے ہاتھوں پاکستانی کشتی ضبط
گرداس پور۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف نے آج ہندوستان کے علاقہ میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ مقامی پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کشتی جس پر پاکستانی جھنڈا نصب تھا دھرماکوٹ پٹن کے قریب دریا روی کے قریب گشت کررہی تھی جو ہندوستانی علاقہ میں واقع ہے جس پر بی ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT