Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی کے دھاوؤں کیخلاف ایڈیٹرس گلڈ کا احتجاج

سی بی آئی کے دھاوؤں کیخلاف ایڈیٹرس گلڈ کا احتجاج

نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایڈیٹرس گلف آف انڈیا نے سی بی آئی کے دھاوؤں پر سخت اظہار تشویش کیا ۔ یہ دھاوے این ڈی ٹی وی کے دفاتر اور اِس کو فروغ دینے والوں کی قیامگاہوں پر کئے گئے ہیں۔ گلڈ نے اِسے ایک سنگین معاملہ قرار دیا۔ این ڈی ٹی وی نے اپنے کئی بیانات میں کسی بھی غلطی کی تردید کرتے ہوئے سی بی آئی کے دھاوؤں کو ہراسانی قرار دیا اور کہاکہ یہ جمہوریت اور آزادیٔ تقریر کی اہمیت کم کرنے اور ذرائع ابلاغ کی آواز بند کرنے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈیٹرس گلڈ ذرائع ابلاغ کے خلاف کارروائی کی اِس کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سی بی آئی کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ خبروں کی کارروائی آزادانہ ہو اور اِس میں کوئی مداخلت نہ کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT