Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / سی بی آئی کے ذریعہ ’’پھانسنے‘‘ دیاندھی مارن کا الزام مسترد

سی بی آئی کے ذریعہ ’’پھانسنے‘‘ دیاندھی مارن کا الزام مسترد

چینائی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ٹیلی کام دیاندھی مارن کے ان الزامات کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا کہ انھیں پھانسنے کے لئے سی بی آئی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ آر ایس ایس کے نظریاتی رکن ایس گرو مورتی نے کہاکہ سی بی آئی نے صرف سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنا فریضہ پورا کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مارن کے خلاف یہ

چینائی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ٹیلی کام دیاندھی مارن کے ان الزامات کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا کہ انھیں پھانسنے کے لئے سی بی آئی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ آر ایس ایس کے نظریاتی رکن ایس گرو مورتی نے کہاکہ سی بی آئی نے صرف سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنا فریضہ پورا کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مارن کے خلاف یہ کارروائی این ڈی اے کی جانب سے نہیں کی گئی بلکہ سی بی آئی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ ایف آئی آر درج کرے گی اور یہ کہ اس کیس کی کس طرح پیروی کی جائے۔ 2007 ء کے دوران جو کچھ ہوا ہے وہ سب ایجنسی کے ریکارڈ میں ہے۔ ڈی ایم کے اُس وقت یو پی اے کا حصہ تھی۔ گرومورتی نے کہاکہ میرا کیس حقائق کی بنیاد پر ہے میں نے مارن کے خلاف اپنے طور پر کوئی قدم نہیں اُٹھایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT