Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / سی بی ایس ای افشاء معاملہ : امتحانی عمل کیلئے پینل کی تشکیل

سی بی ایس ای افشاء معاملہ : امتحانی عمل کیلئے پینل کی تشکیل

نئی دہلی ۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت فروغ انسانی وسائل نے اُس عمل کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی قائم کی ہے جس کے ذریعہ سی بی ایس ای امتحانات کا انعقاد عمل میں آتا ہے ۔ یہ اقدام دسویں جماعت کے پرچہ ریاضی اور بارہویں جماعت کے پرچہ معاشیات کے مبینہ افشاء کے پیش نظر کیا گیاہے ۔ سابق ایچ آر ڈی سکریٹری ونئے شیل اوبرائے کی سربراہی میں 7 رکنی پیانل ایسے اقدامات تجویز بھی کرے گا جس سے امتحانی عمل کو محفوظ اور نقائص سے پاک بنایا جاسکے ۔ اس میں عصری ٹکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا ۔ یہ پیانل وزارت کو 31 مئی تک رپورٹ پیش کردے گا ۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سابق سی بی ایس ای کنٹرول آف ایکزامنیشن اور سکریٹری اُترپردیش ایکزامنیشن بورڈ پاؤنیش کمار شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT