Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سی بی ایس ای بورڈ امتحان کا 9 مارچ سے آغاز

سی بی ایس ای بورڈ امتحان کا 9 مارچ سے آغاز

اسمبلی انتخابات کے باعث تعلیمی شیڈول متاثر ہونے کا امکان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سی بی ایس ای کے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء میں اپنے بورڈ امتحانات کے انعقاد سے متعلق جو بے چینی پائی جاتی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے کیوں کہ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے امتحان کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ یہ امتحان اب 9 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان منعقد ہوگا ۔ البتہ سی آئی ایس سی ای ( کونسل برائے انڈین اسکول سرٹیفیکٹ اگزامنیشن ) کے لیے شیڈول کا ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ۔ قبل ازیں یہ امتحان یکم مارچ سے منعقد ہونے والے تھے ۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تواریخ کے اعلان کے بعد اس شیڈول میں ترمیم کی گئی جو طلباء JEE مین کی تیاری کررہے ہیں ان کے لیے صرف ایک ہفتہ رہ جائے گا ۔ 25 مارچ کو کیمسٹری کا پرچہ دینے کے بعد طلباء کو JEE کے لیے تیاری کرنی پڑے گی ۔ سی بی ایس ای نے اپنے بیان میں بتایا کہ سالانہ امتحان کے نتائج اپنے وقت مقررہ پر جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے لیے بورڈ نے کئی آئی ٹی اقدامات اور طریقے اختیار کئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT