Tuesday , November 20 2018
Home / ہندوستان / سی بی ایس سی پرچوں کا افشاء کیس ، 3 افراد بشمول خاتون گرفتار

سی بی ایس سی پرچوں کا افشاء کیس ، 3 افراد بشمول خاتون گرفتار

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد بشمول ایک خاتون کو مبینہ طور پر سی بی ایس سی مقدمہ کے دسویں جماعت کے ریاضی کے پرچے کے ایک ٹیچر کے ساتھ سازش کے ذریعہ افشاء کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ راکیش کمار، امیت شرما اور اشوک کمار ملازمین ڈی اے وی سنٹینری پبلک اسکول کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ آج پولیس کے بموجب دو مردوں اور ایک خاتون کو ریاضی کے پرچے کے افشاء کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ خاتون فیروزپور پنجاب کی متوطن ہے۔ اُس نے مبینہ طور پر افشاء کئے جانے والے پرچے کی نقل راکیش کمار کو روانہ کی تھی۔ تینوں گرفتاریوں کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ پولیس کے بموجب راکیش کمار ڈی اے وی اسکول کاٹیچر ہے اور اکنامکس کے پی جی ٹی ٹیچر کی حیثیت سے 8 سال سے برسر کار ہے۔ سی بی ایس سی کے پرچہ معاشیات اور پرچہ ریاضی کے افشاء سے طلباء اور اولیائے طلباء میں کافی بے چینی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT