Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سی جی ایچ ایس پالی کلینکس میں ڈاکٹرس کے تقررات

سی جی ایچ ایس پالی کلینکس میں ڈاکٹرس کے تقررات

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد میں واقع سی جی ایچ ایس پالی کلینکس میں ماہر ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کنٹراکٹ اساس پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔
ڈاکٹرس (ایلوپیتھی) سے اِس ضمن میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ سرکاری خدمات سے سبکدوش (سی جی ایچ ایس سے سبکدوش ہونے والے قابل ترجیح ہوں گے) ڈاکٹرس درخواست فارم کے ساتھ دفتر ایڈیشنل ڈائرکٹر، سنٹرل گورنمنٹ ہیلت اسکیم کے ایس بھون بیگم پیٹ پر 20 نومبر 2017 ء کو 2 بجے دوپہر تا 5.45 بجے شام حاضر ہوسکتے ہیں۔ خواہشمند امیدوار اصل اسنادات اور مصدقہ نقول، سرویس سرٹیفکٹ اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ شرکت کریں۔

 

پولیس پر زیادتی کا الزام، نوجوان نے سیلفی ریکارڈ کے بعد خودکشی کرلی
حیدرآباد 14 نومبر (پی ٹی آئی) شہر میں ایک شخص نے سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اپنے ہی گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اس ویڈیو میں اس شخص نے ازدواجی نااتفاقی کے ایک مقدمہ میں پولیس پر زدوکوب کا الزام عائد کیا۔ کمشنر سائبرآباد سندیپ شنڈالیہ نے اتوار کو تالاکونڈہ پلی میں پیش آئے اِس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پی راجو نامی نوجوان نے تالا کونڈہ پلی پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کی کونسلنگ کے بعد زہر پی کر خودکشی کرلی۔ اُس کے خسر نے پولیس میں 11 نومبر کو شکایت درج کرائی تھی کہ راجو نے اُنھیں اور اُن کی بیٹی کو زدوکوب کیا۔ راجونے دوسرے دن سیلفی ویڈیو ریکارڈ کی اور خودکشی کرلی تھی۔

TOPPOPULARRECENT