Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / سی جے آئی کی چار سینئر ترین ججس سے ملاقات

سی جے آئی کی چار سینئر ترین ججس سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا نے آج 4 سینئر ترین سپریم کورٹ ججوں سے ملاقات کی تاکہ ان کے اٹھائے ہوئے مسائل کی یکسوئی کی جاسکے ۔ ان ججس نے 12جنوری کی پریس کانفرنس میں یہ مسائل اٹھائے تھے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا اور 4ججوں جسٹس جے چلمیشور‘ جسٹس رنجن گوگوئی ‘ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوزف کی ملاقات 10تا 15منٹ جاری رہی ۔ بعد ازاں 10:30بجے دن عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ اجلاس میں کسی اور جج نے شرکت نہیں کی ۔ کل کی ملاقات جسٹس چلمیشورکی علالت کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکی تھی ۔ 12جنوری کو ایک عدیم النظیراقدام کرتے ہوئے 12جنوری کو سپریم کورٹ کے 4 سینئر ترین ججس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے چند مسائل اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کو مسائل درپیش ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT