Wednesday , December 12 2018

سی سی ٹی وی کی مدد سے سارق گرفتار و جیل منتقل

شادی تقریب میں سرقہ کی نشاندہی، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی مدد سے پولیس کو مختلف قسم کی وارداتوں میں ملزمین کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری میں مدد حاصل ہورہی ہے ۔ ایک تازہ واقعہ میں رچہ کنڈہ کی چیتنیہ پوری پولیس نے ایک خطرناک سارق کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اس کے قبضے سے 510 گرام طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھاگوت نے بتایا کہ 43 سالہ ای مہندر ساکن سبرامنیم کالونی سعیدآباد اکثر سرقے کیا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ مختلف فنکشن ہالس میں دعوتی کے بھیس میں تقریب میں شرکت کرتے ہوئے قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ /4 اکٹوبر کو اس نے ناگول چوراہے پر واقع نمنترن فنکشن ہال گیا اور اس نے طعام کے بعد دلہا اور دلہن کے اسٹیج کے قریب پہونچ کر ان کے قیمتی طلائی زیورات کے بیاگ کا سرقہ کرلیا ۔ مہندر نے سرقہ کے بعد مسروقہ طلائی زیورات جن کی مالیت 16 لاکھ بتائی گئی ہے کو سعیدآباد اور مہدی پٹنم کے متھوٹ فینانس میں رہن رکھ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT