Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سی وی آننداورراجیورتن کوباوقار پریسیڈنٹ پولیس میڈل

سی وی آننداورراجیورتن کوباوقار پریسیڈنٹ پولیس میڈل

حیدرآباد 14 اگسٹ (سیاست نیوز) جشن یوم آزادی کے موقع پر مرکزی وزارت داخلہ نے تلنگانہ کے کئی سینئر پولیس عہدیداروں اورماتحتین کو مختلف میڈلس کیلئے منتخب کیا۔ باوقار پریسڈنٹ پولیس میڈل کے لئے کمشنر سیول سپلائز مسٹر سی وی آنند کو منتخب کیا گیا۔ ایک اور سینئر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر راجیو رتن جو ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسس ہیں کو بھی اِس باوقار میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح اے بالا کرشنا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس میٹرو ریل لمیٹیڈ، مسٹر جگدیشور ریڈی او ایس ڈی وزیرداخلہ مسٹر جے نرسیا، اے سی پی چکڑپلی ایم پربھاکر، ڈی ایس پی اینٹی کرپشن بیورو محبوب نگر، ٹی گری راجو اے سی پی سٹی ٹریننگ سنٹر پیٹلہ برج، شریمتی ٹی آر راجیشور لکشمی انسپکٹر کاؤنٹر انٹلی جنس سیل، پی بھوپال ریڈی ریزرو انسپکٹر گرے ہاؤنڈس، بی مہندر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ورنگل سٹی، ٹی پربھاکر تلنگانہ اسپیشل پولیس، ایم رگھوپتی راؤ ہیڈ کانسٹبل انٹلی جنس، محمد خیرالدین ہیڈ کانسٹبل سی پی ایل عنبرپیٹ، پی جیونا دانم ہیڈ کانسٹبل کاؤنٹر انٹلی جنس سیل کو بھی انڈین پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT