Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی ایم ارکان اسمبلی کو درگا پوجا شرکت کی اجازت

سی پی آئی ایم ارکان اسمبلی کو درگا پوجا شرکت کی اجازت

کولکاتا 22ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) کئی دہائیوں تک مغربی بنگال میں حکومت کرنے کے باوجود مذہبی تقریبات سے ہمیشہ دوریاں قائم رکھنے والی سی پی ایم نے بنگال میں اپنی کھوئی ہوئی زمین کو حاصل کرنے اور عوام تک زیادہ سے زیادہ پہنچنے کیلئے درگا پوجا جیسے تہوار کو’سماجی فیسٹول‘بتاتے ہوئے اس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔مغربی بنگال میں سی پی ایم کواس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے ، تیزی سے عوامی پکڑ ختم ہوتی جارہی ہے ۔اس لیے اس نے بھی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے طرز عمل اپنے ارکان اسمبلی و لیڈروں کو درگا پوجا کے پنڈالوں کے افتتاحی تقاریب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے ۔سی پی ایم کے ایک ریاستی سینئرلیڈر نے بتایا کہ ہم بہت زیادہ دنوں تک مذہبی و سماجی تقریبات سے دوریاں بناکر نہیں رہ سکتے ہیں، گرچہ ہم مذہب پر یقین نہیں رکھتے ہیں مگر مذہبی و سماجی تقاریب میں حصہ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی فرقہ پرستی کی سیاست کے پیش نظر ہم نے بھی اپنے موقف میں نظر ثانی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT