Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی ایم سینئر لیڈر این نرسمہیا مستعفی

سی پی آئی ایم سینئر لیڈر این نرسمہیا مستعفی

حیدرآباد۔7اپریل ( سیاست نیوز) سی پی آئی ایم کے سینئر قائد و سابق سی پی آئی ایم فلور لیڈر ریاستی اسمبلی مسٹر این نرسمہیا نے سی پی آئی ایم کو خبردار کرتے ہوئے اپنا مکتوب استعفی سکریٹری تلنگانہ سی پی آئی ایم کمیٹی مسٹر ٹی ویرا بھدرام کو روانہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر نرسمہیا لوک سبھا نلگنڈہ یا بھونگیر سے انتخابی مقابلہ کرنے کے خوا

حیدرآباد۔7اپریل ( سیاست نیوز) سی پی آئی ایم کے سینئر قائد و سابق سی پی آئی ایم فلور لیڈر ریاستی اسمبلی مسٹر این نرسمہیا نے سی پی آئی ایم کو خبردار کرتے ہوئے اپنا مکتوب استعفی سکریٹری تلنگانہ سی پی آئی ایم کمیٹی مسٹر ٹی ویرا بھدرام کو روانہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر نرسمہیا لوک سبھا نلگنڈہ یا بھونگیر سے انتخابی مقابلہ کرنے کے خواہشمند تھے لیکن سی پی آئی ایم نے ان کی اس خواہش کو نظرانداز کرتے ہوئے حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ کیلئے مسٹر این نرسمہیا ریڈی اور حلقہ لوک سبھا بھونگیر کیلئے مسٹر سی ایچ سیتاراملو کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ لہذا پارٹی کے اس فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج سی پی آئی ایم سے اپنی دیرینہ وابستگی و رفاقت کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے بالاخر سی پی آئی ایم سے مستعفی ہوگئے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر نرسمہیا تلنگانہ راشٹرا سمیتی میںشامل ہونے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ٹی آر ایس میں شمولیت کے ذریعہ ضلع نلگنڈہ کے کسی حلقہ سے مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT