Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی (ایم) قومی کانگریس کا چہارشنبہ سے آغاز

سی پی آئی (ایم) قومی کانگریس کا چہارشنبہ سے آغاز

25 قراردادوں کی منظوری ، نئے جنرل سیکریٹری کا انتخاب متوقع : راگھولو
حیدرآباد۔ 15 اپریل (پی ٹی آئی) سی پی آئی (ایم) کی پانچ روزہ کانفرنس 18 اپریل سے یہاں شروع ہوگی۔ مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ کانگریس کے اس اجلاس میں پارٹی کے نئے جنرل سیکریٹری اور مرکزی کمیٹی کے انتخابات کے علاوہ زائد از 25 قراردادوں پر غور و بحث کے بعد منظورہ عمل میں لائی جائے گی۔ سی پی آئی (ایم) پولیٹ بیورو کے رکن بی وی راگھولو نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان تفصیلات کا اعلان کیا اور کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری چہارشنبہ کو افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سی پی آئی (ایم) کی 22 ویں قومی کانفرنس کا 22 اپریل کو جلسہ عام پر اختتام عمل میں آئے گا۔ راگھولو نے مزید کہا کہ ’’اس اجلاس میں سیاسی قراردادوں اور سیاسی تنظیمی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اجلاس کے اختتام سے قبل پارٹی ملازمین کی طرف سے نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری پی سدھاکر ریڈی اور بائیں بازو کی دیگر جماعتوں کے قائدین بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ملک بھر سے 780 مندوبین اور 70 مبصرین بھی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہیں منظوری دیں گے۔ راگھولو نے الزام عائد کیا کہ ’’(وزیراعظم) نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے اور انتظامیہ میں سنگھ پریوار کی قوتوں کی دخل اندازی کے سبب ملک کی سیاست اور سماجی زندگی میں کئی سنگین تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’(سی پی آئی ایم قومی) کانگریس میں سیاسی و سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی 25 اہم قراردادیں غور و بحث کے بعد منظور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پانچ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے بڑے پیمانہ پر تیاریاں جاری ہیں ۔ تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے مختلف مقامات سے آنے والے مندوبین کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT