Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / سی پی آئی (ایم) کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست

سی پی آئی (ایم) کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست

نئی دہلی ۔ 26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک درخواست مفاد عامہ دہلی ہائیکورٹ میں پیش کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( مارکسسٹ) کا رجسٹریشن بحیثیت سیاسی پارٹی منسوخ کردیا جائے ۔ درخواست کی سماعت کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ پر ہوگی جس میں الیکشن کمیشن کے ستمبر 1989ء کے حکم نامہ کو منسوخ کرنے کی خواہش کی گئی ہے جس کے ذریعہ سی پی آئی ( ایم) رجسٹریشن عطا کیا گیا تھا ۔ 28مارچ آئندہ سال درخواست کی سماعت مقرر کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کو سوال نامہ روانہ کردیا گیا ہے جو اگست 2016ء کے الیکشن کمیشن کے حکم کے بارے میں ہے ۔ یہ درخواست ہائیکورٹ کے اجلاس پر پیش کی گئی تھی کیونکہ الیکشن کمیشن نے درخواست کو اس پر غور کئے بغیر مسترد کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT