Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / سی پی آئی ایم کا ردعمل

سی پی آئی ایم کا ردعمل

سابق جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم پرکاش کرت نے پارٹی کے ترجمان پیپلز ڈیموکریسی میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں کہا کہ ہجوم کی حکمرانی مودی راج کی علامت بن گئی ہے۔ بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹرس اس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
صدر بہار بی جے پی کے تبصرہ پر
مودی اور شاہ سے معذرت طلبی
نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج صدر بہار پردیش بی جے پی کے تبصرہ پر کہ وزیراعظم پر اٹھنے والی انگلیوں کو توڑ دیا جائے گا اور ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی یا قومی صدر بی جے پی امیت شاہ سے قوم سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ سندیپ سنگھ سرجے والا نے صحافت کے ایک گوشے اور ٹی وی چینلوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’بھکت چینلس‘‘ قرار دیا اور کہا کہ صدر بہار بی جے پی نتیانند رائے کا پیر کے دن کیا ہوا تبصرہ قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم بدگوئی کا شکار
کانگریس پر بی جے پی کا جوابی وار
نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بدگوئی کا ’’شکار‘‘ ہیں۔ کانگریس پر جوابی وار کرتے ہوئے مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ ان کی پارٹی تہذیبی، سیاسی زبان کسی کے بھی خلاف اختیار کرتی ہے۔ اس کے ساتھ بدگوئی نہیں کرتی۔ لیکن اگر کوئی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بدگوئی کرے ہوئے اسے اس کی آزادی ہے۔ وزیراعظم بدگوئی کا شکار ہے۔ سونیا گاندھی نے مودی کو موت کے سوداگر اور ان کے فرزند راہول گاندھی نے اپنے تبصرہ میں ان پر خون کی دلالی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پرینکاگاندھی نے وزیراعظم کے خلاف ’’نیچ‘‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT