Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی ( ایم ) کا سیکولر جماعتوں سے اتحاد پر غور و خوص

سی پی آئی ( ایم ) کا سیکولر جماعتوں سے اتحاد پر غور و خوص

نئی دہلی ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی پی آئی ( ایم ) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آج 2019 لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کے لیے سیکولر طاقتوں بشمول کانگریس کے ساتھ انتخابی مفاہمت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں مختلف رائے کا اظہار کیا گیا ۔ پارٹی کے سرکردہ لیڈر نے بتایا کہ دیگر سیکولر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ایک متنازعہ مسئلہ بن چکا ہے ۔ پارٹی سنٹرل کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس میں اس مسئلہ کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر شرکاء کی یہ رائے تھی کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے غیر بائیں بازو سیکولر پارٹیوں کو متحد ہونا چاہئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کئی قائدین بالخصوص مغربی بنگال یونٹ سے تعلق رکھنے والوں کی یہ رائے تھی کہ سیکولر طاقتوں بشمول کانگریس کے ساتھ انتخابی مفاہمت کی جائے ۔ جیسا کہ حالیہ صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات میں کی گئی تھی ۔ اس کے برعکس بعض قائدین نے ایسے اتحاد کی مخالفت کی اور کہا کہ پارٹی کو غیر کانگریسی سیکولر جماعتوں کے ساتھ مل کر بی جے پی مقابلہ کرنا چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT