Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی ایم کی قومی کانفرنس 18 تا 22 اپریل شہر میں انعقاد

سی پی آئی ایم کی قومی کانفرنس 18 تا 22 اپریل شہر میں انعقاد

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کی قومی کانفرنس کا جاریہ ماہ 18 تا 22 اپریل حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد میں بڑے جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ علاوہ ازیں 13 تا 22 اپریل این ٹی آر اسٹیڈیم میں سائنس و کلچرل نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انتظامات جاری ہیں۔ اس کانفرنس میں برندا کرت کے علاوہ دیگر قومی قائدین شرکت کریں گے۔ ٹی ویرا بھدرم سکریٹری ریاستی سی پی آئی ایم تلنگانہ کمیٹی نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ان کی قیادت میں ریاست کے تمام مقامات پر منظم کردہ ’’مہاجنا پدیاترا‘‘ سے پارٹی کارکنوں و قائدین کے جوش و جذبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی ہمت افزائی بھی ہونی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جملہ 28 جماعتوں، عوامی تنظیموں پر مشتمل بہوجن لیفٹ فرنٹ تشکیل دینے والی سی پی ایم، آئندہ انتخابات میں کانگریس و ٹی آر ایس کی متبادل کے طور پر 119 حلقہ جات اسمبلی پر مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں بہوجن لیفٹ فرنٹ کی پالیسی کا کانفرنس کے موقع پر اعلان کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ فرنٹ حکومت کی پالیسی پر عمل آوری کرنے کے اقدامات بھی اس کانفرنس کے پلیٹ فارم پر اعلان کئے جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT