Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سی پی آئی ایم کے جلوس پر بم حملہ ایک شخص ہلاک ، 18 زخمی

سی پی آئی ایم کے جلوس پر بم حملہ ایک شخص ہلاک ، 18 زخمی

بردوان (مغربی بنگال) /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر 18 زخمی ہوگئے جبکہ اپوزیشن سی پی آئی ایم کے ضلع بردوان میں جلوس نکالا گیا جس پر بم حملہ کیا گیا ۔ ایس پی کنال اگروال نے کہا کہ جب جلوس شام سندر کالج کے پاس سے گزررہا تھا تو اس پر بم حملہ کیا گیا ۔ سی پی آئی ایم نے ترنمول کانگریس پر حملے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے ۔ لیکن برسراقتدار پارٹی اس کی تردید کردی ۔ سی پی آئی ایم کے رکن معتمدین اودئے سرکار نے کہا کہ غذائی طمانیت قانون نافذ کرنے کیلئے جو کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں ان میں کئی غلطیاں موجود ہیں ۔ یہ جلوس کسی کے خلاف بطور احتجاج نکالا گیا تھا ۔ پولیس کے بموجب زخمیوں کو کئی ہاسپٹلوں میں شریک کیا گیا ہے دو زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT