Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کی کانگریس قائدین راہول گاندھی اور احمد پٹیل سے ملاقاقتیں

سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کی کانگریس قائدین راہول گاندھی اور احمد پٹیل سے ملاقاقتیں

نئی دہلی ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سی پی آئی ایم کے قائد سیتارام یچوری سے ملاقات کی ۔ یہ مختصر سی ملاقات ایوان پارلیمنٹ میں ہوئی ملاقات کے بعد سیتارام یچوری نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے پولیٹیکل سکریٹری احمد پٹیل سے بھی ملاقات کی ۔ سرکاری طور پر ان ملاقاتوں کے دوران کیا بات چیت ہوئی کچھ بھی ظاہر نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیوں کا اتحاد موزوں گفتگو تھا ۔ کانگریس اور سی پی آئی ایم متحدہ طور پر ممتا بنرجی کو اقتدار سے بے دخل کردینا چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT