Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی ایم ۔ کانگریس اتحاد اور ٹی ایم سی میں زبانی تکرار

سی پی آئی ایم ۔ کانگریس اتحاد اور ٹی ایم سی میں زبانی تکرار

کولکتہ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم اور کانگریس کے اپوزیشن اتحاد نے آج برسراقتدار ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابی ناکامی کے پیش نظر تشدد کو بے لگام کرچکی ہے۔ ٹیم ایم سی نے کہا کہ ناخوشگوار واقعات داخلی کشمکش کا نتیجہ ہیں جو اپوزیشن اتحاد میں جاری ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی کمیٹی سکریٹری سوریا کانتا مشرا نے کہا کہ ساڑھے تین سال کے بچہ سے بائیں بازو کے امیدوار تک بوڑھے آدمیوں سے خواتین تک ٹی ایم سی کے غنڈوں سے خوفزدہ ہیں۔ یہ ہر ایک کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بیدخل کرکے عوام اس کا جواب دیں گے۔ ڈم ڈم شمالی انتخابی حلقہ میں سی پی آئی ایم کے قائد تانمے بھٹاچاریہ کا ہاتھ سنگباری سے زخمی ہوگیا تھا جو ان کی کار پر کی گئی تھی۔ پولیس کمشنر کے بموجب اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے دہشت کو بے لگام چھوڑ دیا ہے۔ عوام کی طرف سے اس کی زیادہ سختی سے مزاحمت ہوگی۔ بائیں بازو اور کانگریس کا اتحاد پیشرفت کررہا ہے۔ اسی وجہ سے ترنمول کانگریس حواس باختہ ہوگئی ہے۔ تشدد کے یہ واقعات اسی کا نتیجہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT