Wednesday , December 19 2018

سی پی آئی ‘ ایک وقت میں انتخابات کی مخالف : سدھاکر ریڈی

حیدرآباد 19 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی ملک بھر میں ایک وقت میں انتخابات کی مخالف ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ گجرات انتخابات کی مہم کے دوران نریندر مودی نے اپنے عہدہ کا وقار متاثر کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ مودی نے یہ کہا تھا ک اپوزیشن نے انہیں ہلاک کرنے کیلئے پاکستان کو سپاری دی ہے ۔ ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک وقت میں ملک بھر میں انتخابات کروانے کی تجویز کے ساتھ ریاستوں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT