Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی رکن پارلیمنٹ راجہ کو دھمکی

سی پی آئی رکن پارلیمنٹ راجہ کو دھمکی

نئی دہلی ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ نے آج دعویٰ کیا کہ انھیں اپنی دختر کو دھمکیوں والے فون کالس وصول ہوئے ہیں، جو جواہر لعل یونیورسٹی میں جہدکار طالبہ ہے، جہاں کے سربراہ اسٹوڈنٹس یونین کو غداری کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ راجہ نے کہا کہ کل رات دیر گئے انھیں ایک شخص کا فون کال وصول ہوا جس نے ہندی میں بات کی اور ان سے سوال کیا کہ کیوں وہ بی جے پی اور اے بی وی پی کے ساتھ ’’لڑ رہے‘‘ ہیں۔ انھیں یہ بھی ’’یاد دلایا‘‘ گیا کہ اُن کی بیٹی اس یونیورسٹی میں مقیم ہے اور اسے گولی مار دی جائے گی۔ رکن راجیہ سبھا راجہ نے کہا کہ انھیں آسٹریلیا سے بھی ایک شخص کے فون کالس وصول ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT