Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی سے انضمام ہمارا ایجنڈہ نہیں

سی پی آئی سے انضمام ہمارا ایجنڈہ نہیں

تمام کمیونسٹ جماعتوں سے مل کر کام کرنے کا ادعا ‘ برندا کرت
حیدرآباد 11 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) سی پی ایم پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے کہا کہ سی پی آئی کے ساتھ انضمام ان کی پارٹی کے ایجنڈہ میں شامل نہیں ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام بائیں بازو جماعتوں اور خاص طور پر سی پی آئی کے ساتھ ایک دوسرے سے قربت میں اور متحدہ طور پر کام کر رہے ہیں ۔ یہی بات اہمیت کی حامل ہے لیکن وہ یقین سے نہیں کہہ سکتیں کہ دوبارہ اتحاد کے سی پی آئی کے پاس معنی کیا ہیں۔ اگر وہ لوگ انضمام کی بات کرتے ہیں تو وہ ہماری پارٹی کے ایجنڈہ میں شامل نہیں ہے ۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے حالیہ وقتوں میں بارہا کہا ہے کہ کمیونسٹ اور بائیں بازؤ کی جماعتوں کو ایک تنظیم میں تبدیل ہونے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے اپنی اس تجویز کو انضمام کہنے سے گریز کیا تھا ۔ سدھاکر ریڈی نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ کمیونسٹ تحریک کو دوبارہ متحد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ اتحاد انضمام سے الگ ہے ۔ انضمام کا مطلب ایک پارٹی کے دوسری پارٹی میں ضم ہوجانا ہے ۔ برندا کرت نے کہا کہ جہاں تک اتحاد کی بات ہے وہ سی پی آئی کے ایجنڈہ میں شامل ہے ۔ انضمام ایک مختلف پہلو ہے ۔ یہ ہمارے ایجنڈہ میں فی الحال نہیں ہے ۔ فی الحال ہم سی پی آئی کے ساتھ متحدہ طور پر اور مل جل کر کام کر رہے ہیںاور ہمارا نعرہ بھی کمیونسٹ اور بائیں بازو کے اتحاد کے حق میں ہیں ‘اتحاد کی بات کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT