Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی کا 6 اکٹوبر سے دو ماہ طویل بس یاترا پروگرام

سی پی آئی کا 6 اکٹوبر سے دو ماہ طویل بس یاترا پروگرام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : سی پی آئی کی جانب سے ’ سماجیکا تلنگانہ سمگلرا ابھیرودھی ‘ کے نعرہ کے ساتھ 6 اکٹوبر تا 3 دسمبر دو ماہ طویل بس یاترا ، پورو ۔ باٹا شروع کی جائے گی ۔ سی پی آئی قائدین چاڈا وینکٹ ریڈی ، پی وینکٹ ریڈی ، این بالا ملیش ، اور دوسروں نے آج صدر ٹی پی سی سی ، این اتم کمار ریڈی ، ٹی جے اے سی چیرمین پروفیسر کودنڈا رام ، بلاڈر غدر ، تلنگانہ وائی ایس آر سی پی صدر کونڈا راگھواریڈی کو اس یاترا میں شرکت کرنے کے لیے دعوت نامہ دیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بس یاترا کا آغاز جناگاما سے ’ پلے پلیکو سی پی آئی ‘ کے نعرے سے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بس یاترا کے دوران جلسوں ، کانفرنسوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور ریاستی اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن اور موافق کارپوریٹس پالیسیوں پر عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT