Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی کی این ڈی اے پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم کا آغاز

سی پی آئی کی این ڈی اے پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم کا آغاز

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج ملک گیر سطح پر ایک ماہ طویل بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔ مرکزی حکومت پر سی پی آئی نے الزام عائد کیا کہ وہ ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس کے نتیجہ میں عدم رواداری اور بیکاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مہم کے دوران پارٹی احتجاجی مظاہروں، جلوسوں اور سمیناروں کا ملک کے مختلف علاقوں میں اہتمام کرے گی۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے کسی بی جے پی قائد کا نام لئے بغیر کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں عدم رواداری اور بیکاری، سست رفتار معیشت، دلتوں اور اقلیتوں میں خطرہ کا احساس، وسیع پیمانے پر بی جے پی قائدین کو بدعنوان بنانا جاری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت کرپشن کی تائید کررہی ہے۔ مہم کا مرکز توجہ چار خصوصی مسائل قیمتوں میں اضافہ، نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے علاوہ کرپشن پر ہوگا۔ غیرکارکرد اثاثہ جات کو ضبط کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT