Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / سی پی آئی کے مزید چھ امیدواروں کا اعلان

سی پی آئی کے مزید چھ امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج اپنے مزید چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جو آندھرا پردیش، اُترپردیش اور پنجاب سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گے۔ اس طرح سی پی آئی کے جملہ امیدواروں کی تعداد 69ہوگئی ہے۔ پنجاب میں پارٹی پٹیالہ، گرداسپور، سنگرور اور امرتسر میں مقابلہ کرے گی وہیں آندھرا پردیش کے کھمم اور لال گنی۔ ایس سی ( یو پی) سے بھی امیدواروں کو ٹھہرایا جائے گا۔ پارٹی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے یہ بات بتائی۔

کھمم میں پارٹی امیدوار سی پی آئی کے آندھرا سکریٹری کے نارائنا اور لال گنی سے ہری پرساد سونکر ہوں گے جبکہ پنجاب سے نرمل سنگھ دھالیوال ( پٹیالہ )، گرداسپور سے وریندر سنگھ، سنگرور سے سکھدیو شرما اور امرجیت سنگھ اسال امرتسر سے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں سی پی آئی نے مختلف ریاستوں سے اپنے63امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ اسوقت کچھ ریاستوں میں پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے انتخابی مہمات کا اختتام بھی ہوچکا ہے جبکہ 9اپریل پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی رائے دہی کے لئے مہمات میں ایک بار پھر شدت پیدا ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT