Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / سی پی آئی 60 حلقوں سے مقابلہ کریگی

سی پی آئی 60 حلقوں سے مقابلہ کریگی

نئی دہلی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ پروبودھ پانڈا اور اتل کمار جین کے نام پہلی فہرست میں شامل ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ وہ ملک کی 24 ریاستوں میں 60 نشستوں سے مقابلہ کریگی ۔ پارٹی کو یہ بھی امید ہے کہ انتخابات کے بعد مرکز میں ایک غیر کانگریسی و غیر بی جے پی حکومت تشکیل پا

نئی دہلی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ پروبودھ پانڈا اور اتل کمار جین کے نام پہلی فہرست میں شامل ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ وہ ملک کی 24 ریاستوں میں 60 نشستوں سے مقابلہ کریگی ۔ پارٹی کو یہ بھی امید ہے کہ انتخابات کے بعد مرکز میں ایک غیر کانگریسی و غیر بی جے پی حکومت تشکیل پائیگی ۔ پارٹی نے کہا کہ سینئر لیڈر گروداس داس گپتا مقابلہ نہیں کرینگے جیسا کہ وہ خود پہلے اعلان کرچکے ہیں۔ پارٹی نے جن امیدواروں کا اعلان کیا ہے

ان میں پروبودھ پانڈا مدنا پور ( مغربی بنگال ) شامل ہیں ۔ وہ پہلے ہی اس حلقہ کے رکن ہیں۔ مغربی بنگال سے مزید دو ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی سنتوش رانا گھاتل سے اور نورالہدی بشیر ہٹ سے مقابلہ کرینگے ۔ فہرست میں ایک اور اہم نام اتل کمار انجان کا ہے جو اتر پردیش میں گھوسی سے مقابلہ کرینگے ۔ ایک اعلامیہ میں پارٹی نے کہا کہ سی پی آئی قومی عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سیکولر جمہوری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی کوششیں جا ری رکھی جائیں ۔ مغربی بنگال اور اترپردیش کے علاوہ پارٹی نے آسام ‘ منی پور ‘ ہریانہ ‘ گجرات ‘ مہاراشٹرا ‘ راجستھان ‘چھتیس گڑھ ‘ جھارکھنڈ ’ کرناٹک ‘ اترکھنڈ ‘ مدھیہ پردیش ‘ بہار ‘ گوا ‘ لکشدیپ اور دہلی کے کچھ حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT