Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سی پی آئی، غریبوں کو انصاف دلانے والی جماعت

سی پی آئی، غریبوں کو انصاف دلانے والی جماعت

سوریا پیٹ میں بی سرینواس ایڈوکیٹ کا خطاب
سوریا پیٹ /13 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومتوں پر احتجاج کے ذریعہ دباؤ ڈال کر غریبوں کو انصاف دلانے والی جماعت سی پی آئی ہے۔ سی پی آئی نے ہر دکھ درد میں غریبوں کا ساتھ دیا۔ آج بھی قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے غریبوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، لہذا عوام اور غریبوں کی خدمت کرنے والی جماعت کے ساتھ عوام کا تعاون ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر کمیونسٹ قائد و سوریا پیٹ سی پی آئی سکریٹری مسٹر بی سرینواس نے نظام کالج گراؤنڈ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے پارٹی مہا سبھا کے پوسٹرس کی رسم اجراء انجام دینے کے بعد کیا۔ انھوں نے غریبوں اور مستحقین کو درپیش مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق میں عوام کا ایک بڑا طبقہ سنگین مسائل سے دو چار تھا۔ غریبوں کی بڑی تعداد امکنہ اور اراضیات سے محروم تھی۔ ایسے حالات میں سی پی آئی نے قبضہ اراضی کے نام پر مہم شروع کرتے ہوئے ریاست بھر میں دس لاکھ ایکڑ اراضیات غریبوں کے حوالے کی اور اب ان اراضیات پر غریبوں کی بڑی تعداد چین و سکون کی زندگی گزار رہی ہے۔ انھوں نے 28 دسمبر کو نظام کالج گراؤنڈ پر منعقد شدنی مہاسبھا کے حوالے سے بتایا کہ اس مہا سبھا کو کامیاب بنانے اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے مقصد سے بہت جلد ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جب کہ کمیٹی کے قائدین ضلع بھر میں اجلاس منعقد کریں گے اور مہم چلائیں گے۔ انھوں نے عوام اور پارٹی قائدین سے مہاسبھا کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ اس موقع پر سی پی آئی ضلع قائد کے علاوہ دیگر بھی

TOPPOPULARRECENT