Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی ایم ارکان پارلیمنٹ کا احتجاجی دھرنا

سی پی آئی ایم ارکان پارلیمنٹ کا احتجاجی دھرنا

نئی دہلی 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے کیرالا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے آج ملک کے وفاقی نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے پولیس کارروائی کے خلاف جو کیرالا ہاؤز کے کینٹن میں کی گئی تھی، احتجاجی مظاہرہ کیا، وہ پلے کارڈس اُٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا ’’یہ ہماری غذائی عادات پر سنگھ پریوار کے حملوں‘‘ کے خلاف احتجاج ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے 3 ارکان پارلیمنٹ کیرالا ہاؤز کے باب الداخلہ پر دھرنا بھی دے رہے ہیں۔ سی پی آئی (ایم) کے پولیٹ بیورو رکن پینارائی وجین جو بعد میں احتجاج میں شامل ہوگئے، کہاکہ یہ وفاقی نظام پر حملہ ہے جو ملک میں جاری ہے۔ یہ کیرالا کے شہریوں کے غذائی عادات پر حملہ ہے۔ دہلی پولیس پر اُس کی مبینہ کارروائی کی وجہ سے تنقید کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ کیرالا ہاؤز ایک اہم انتظامیہ ہے۔ کیرالا کی ریاستی سکریٹریٹ کے بعد اسی کا مقام ہے۔ اُنھوں نے چیف منسٹر کیرالا وومن چانڈی پر تنقید کی کہ اُنھوں نے مرکز کے خلاف کافی احتجاج کیا۔

TOPPOPULARRECENT