Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی مجوزہ کانفرنس کے ضمن موٹر سائیکل ریالی

سی پی آئی مجوزہ کانفرنس کے ضمن موٹر سائیکل ریالی

مرکزی و ریاستی حکومتوں کے رویوں کیخلاف احتجاج کیلئے حکمت عملی پر غور کرنے کا اعلان

حیدرآباد۔25مارچ(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی) تلنگانہ کی مجوزہ ریاستی کانفرنس کے ضمن میں پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون سے ایک موٹرسیکل ریالی نکالی گئی جس کی قیادت ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کی ۔ سابق رکن پارلیمنٹ وقومی صدر انصاف جناب سید عزیز پاشاہ کے علاوہ گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری ای ٹی نرسمہا ‘ سلیم خان ‘ راملو یادواور پارٹی کے کارکنان شریک تھے۔ قبل ازیںچاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ یکم اپریل سے پارٹی کی کانفرنس شروع ہوگی جس میں مرکزی او ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاجائے گااور احتجاجی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی۔ بے روزگاری کو ختم کرنے کا وعدہ چار سال کی تکمیل کے بعد بھی مرکزی حکومت نے نہیںکیاجبکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے سخت اقدامات کے ذریعہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے بے روزگار ی میںمزید اضافہ کیا۔تلنگانہ کا بھی وہی حال ہے او رٹی آر ایس نے چار سال قبل جن وعدوں کی بنیاد پر اقتدار حاصل کیاتھا ان میںسے ایک بھی وعدہ اب تک پورا نہیںہوا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ بے روزگاری ‘ اسکالرشپ‘ فیس بازادائیگی ‘ یونیورسٹی طلبہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میںریاستی حکومت بھی پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت کے خلاف احتجاج پر بھی روک لگا کر ریاست میںغیر جمہوری نظام رائج کردیاگیا ہے۔ قدیم دھرنا چوک کو بند کرکے حکومت نے جمہوری آواز کو دبانے کاجو کام کیاہے اس خمیازہ 2019میں ٹی آر ایس کو بھگتنا پڑیگا۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ قومی سطح پر بڑھتی فرقہ پرستی ملک کا ناسور بنتی جارہی ہے۔ ملک کا اقلیتی طبقہ ڈر او رخوف کے ماحول میں زندگی گذار نے پر مجبو رہوگیا ہے ۔ نفرت اور بربریت کے ذریعہ بی جے پی حکومت اپنی کوتاہیو ں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہی ہے کہ حالیہ تمام ضمنی انتخابات میںبی جے پی کو بری طرح شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔جب تک سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کو عملی جامہ نہیںپہنایاجاتاتب تک اس ملک میںمعاشی طور پرپسماندگی کاشکار طبقات نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے کسی بھی وعدے او راعلان پر بھروسہ نہیںکرسکتے ۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے تلنگانہ میںبڑھتی فرقہ پرستی پر بھی تشویش کا اظہار کیااور حکومت پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ فرقہ پرستی کو روکنے میںحکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT