Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / سی پی ایس پنشن اسکیم برخاست کرنے کا مطالبہ

سی پی ایس پنشن اسکیم برخاست کرنے کا مطالبہ

25 مارچ کو سرکاری ملازمین تنظیموں کا اجلاس، پوسٹرس کا رسم اجراء
حیدرآباد۔10مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسر اسوسی ایشن سنٹرل کمیٹی کے صدر کارم رویندر ریڈی نے سی پی ایس پنشن اسکیم کو برخواست کرنے کا مرکز ی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسکیم ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری ملازمین کو پسماندگی کی زندگی گذارنے پر مجبورکررہی ہے۔ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والوں کی تمام تنظیموں کے اشتراک سے 25مارچ کو ٹی این جی اوز سرونگر اسٹیڈیم میں سی پی آئی اورسرکاری ملازمین کے دیگر مسائل پر ایک جلسہ عام منعقد کرے گی۔ کارم رویندر ریڈی نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ مجوزہ اسمبلی اجلاس میںسی پی ایس کے خلاف ایوان اسمبلی او رکونسل میں ایک قرارداد منظور کرے اور مرکزی حکومت پر سی پی ایس کی برخواستگی کے لئے دبائو ڈالے۔ٹی این جی اوزگریٹر حیدرآباد دفتر میںتنظیم کے مجوزہ کلامہاسبھا کے پوسٹرس کی اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کارم رویندر ریڈی نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے مسائل کی یکسوئی اور مجوزہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تنظیموں کی ایک مشترکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ جے اے سی کے چیرمین ایس ایم حسینی مجیب اور کنونیر کرشنا یادو کو مقرر کیاگیا ہے۔ کارم رویند رریڈی نے کہاکہ ایک سو پچاس سے زائد سرکاری محکمے ہیںجس میںسرکاری ملازمین کو کافی مسائل درپیش ہیں‘ اور ان مسائل کی یکسوئی کے لئے بڑے پیمانے پر متحدہ جدوجہد کیلئے جے اے سی تشکیل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایک سوپچاس محکمو ں کے سرکاری ملازمین سے رابطہ قائم کیاجائے اور ان کے مسائل کی فہرست تیار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے نمائندگی کی جائے گی۔ کارم رویندر ریڈی نے کنٹراکٹ اور آئوٹ سورسنگ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کومستقل ملازمت فراہم کرنے اور پی آر سی کمیٹی کی عاجلانہ تشکیل کا بھی حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔
ٹی جی اوز سنٹر ل کمیٹی چیرمین وی ممتا‘ ستیہ نارائنہ‘ کرشنا یادو‘ راجندر ریڈی‘ ایس ایم حسینی مجیب‘ کرشنا یادو‘ پربھاکر کے علاوہ ٹی این جی اوز‘ ٹی جی اوز کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT