Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سی پی ایم امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل

سی پی ایم امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل

نلگنڈہ۔ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی مزدوروں کو روزگار کی فراہمی، کرشنا کے پانی کی سربراہی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے سی پی ایم پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ضلع سکریٹری سی پی ایم و حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ کے امیدوار این نرسمہا ریڈی حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے امیدوار سید ہاشم نے آج انتخابی مہم کے دوران عوام کو تیقن دیا

نلگنڈہ۔ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی مزدوروں کو روزگار کی فراہمی، کرشنا کے پانی کی سربراہی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے سی پی ایم پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ضلع سکریٹری سی پی ایم و حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ کے امیدوار این نرسمہا ریڈی حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے امیدوار سید ہاشم نے آج انتخابی مہم کے دوران عوام کو تیقن دیا۔ ان قائدین نے کہا کہ ضلع کے زیرالتواء پراجیکٹوں کی تکمیل اور مزدوروں کو کام برائے غذا اسکیم سے استفادہ کروانے کا تیقن دیا۔ ان قائدین نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی نلگنڈہ اسمبلی سے کانگریس اور ٹی آر ایس کے مقامی قائدین حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ حلقہ کے قائدین کو نظرانداز کرنے والی جماعتوں کے قائدین کی تائید نہ کرتے ہوئے مقامی قائدین سی پی ایم امیدواروں کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہورہی ہے۔ ان قائدین نے رائے دہندوں سے اپنے قیمتی ووٹ سی پی ایم امیدواروں کے حق میں دیتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے منتخب کروانے کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT