Wednesday , December 12 2018

سی پی ایم تیسرامحاذ قائم کرنے کی کوشش کریگی ۔ یچوری

وجئے واڑہ 3 مئی ( پی ٹی آئی ) سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کے بعد یو پی اے اور این ڈی اے کے متبادل کے طور پر تیسرا محاذ تشکیل دینے کی کوشش کریگی ۔ بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ چیف منسٹر گجرات کو خود اپنی نشست پر کامیابی کا یقین نہیں ہے اسی لئے وہ ودودرہ کے علاوہ وارناسی سے بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حلیف کمیونسٹ جماعت سی پی آئی نے آندھرا پردیش میں کانگریس سے مفاہمت کرکے غلطی کی ہے اور اسے اس کا احساس انتخابات کے بعد ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT