Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / سی پی ایم وفد کو بھی اجازت سے انکار

سی پی ایم وفد کو بھی اجازت سے انکار

کولکاتہ 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آج ایک دوسرے واقعہ میں سی پی آئی ایم کے ایک وفد کو بھی مغربی بنگال کے مالڈا ضلع میں تشدد سے متاثرہ کالیا چک کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ قبل ازیں بی جے پی کی ایک ٹیم کو بھی اس مقام کے دورہ سے روک دیا گیا تھا ۔ حکام نے کہا کہ کالیا چک میں امتناعی احکام نافذ ہیں اس لئے انہیں دورہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ سی پی ایم پولیٹ بیورو رکن و رکن پارلیمنٹ محمد سلیم نے بتایا کہ وہ اپنے پارٹی قائدین کے ساتھ کالیا چک جا رہے تھے ۔ یہ پہلے سے طئے تھا ۔ تاہم اچانک ہی ایک بھاری پولیس جتھے نے ہمیں روک لیا ۔ ہمیں مالڈا میں امریتی علاقہ میں روک دیا گیا جو کالیا چک سے 35 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ یہ ان کافرض ہے کہ وہاںحقائق سے واقفیت حاصل کریں اور عوام سے بات کریں لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیا چھپا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT