Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / سی پی ایم کارکنوں کی پولیس کیساتھ جھڑپ

سی پی ایم کارکنوں کی پولیس کیساتھ جھڑپ

کلکتہ22مئی (سیاست ڈاٹ کام )بایاں محاذ کے ریاستی سکریٹریٹ نوبانا گھیراؤ کے دوران لیفٹ ورکروں اور پولس والوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔پولس نے بایاں محاذ کے ورکروں کو ریاستی سکریٹریٹ تک روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے تھے ۔بایاں محاذ کے ورکروں نے متعدد مقامات میوروڈ، دفرین روڈ ، ہسٹنگ اور سنترہ گاچھی میں پولس بریکر کو توڑنے کی کوشش کی ۔پولیس نے الزام عائد کیا کہ ہوڑہ سنترہ گاچھی میں بایاں محاذ کے ورکروں نے پولس پر پتھربازی بھی کی ۔اس کے جواب میں پولس نے بھی آنسو گیس چھوڑ کر بایاں محاذ کے ورکروں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔اس سے قبل بایاں محاذ کے 12لیڈروں جس میں ممبر اسمبلی سوجن چکرورتی، اشوک بھٹا چاریہ اور تمنے بھٹا چاریہ کو نوبنو مارچ کے پروگرام سے قبل ریاستی سکریٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT