Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / سی پی ایم کارکنوں کے قتل کیلئے بی جے پی اور آر ایس ایس جوابدہ

سی پی ایم کارکنوں کے قتل کیلئے بی جے پی اور آر ایس ایس جوابدہ

تھرواننتاپورم ۔ 18 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں برسراقتدار سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بھگوا پارٹی کے صدر امیت شاہ کو دائیں بازو کی پارٹی کے کارکنوں پر آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنوں کے حملوں اور اُن کے قتل کی وارداتوں پر جوابدہی کرنی چاہئے ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کی جن رکھشا یاترا جو آج اختتام پذیر ہوئی ناکام رہی ہے ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی تشدد ریاست میں 1970 ء کے بعد عروج پر ہے اور الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس کا اس میں بڑا کردار ہے ۔ جملہ 214 سی پی آئی ایم کارکن آر ایس ایس کے ہاتھوں اس مدت میں قتل کردیئے گئے ۔ سی پی آئی ایم قائد نے کہا کہ اس مدت کے دوران چیف منسٹر کی شبیہہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ کوڈیاری بالاکرشنن نے امیت شاہ کو جنگل کا شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے صدر جو یاترا میں شرکت کیلئے کیرالا آئے ہوئے ہیں وہ شیر کے بجائے بلی کی طرح واپس جائیں گے ۔ انھوں نے امیت شاہ کا ترقیاتی مسائل کے موضوع پر مباحثہ کا چیلنج منظور کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT