Tuesday , August 21 2018
Home / دنیا / سی پی سی کے اتحاد کیلئے صدارتی میعاد کی پابندی برخواست کرنا اہم

سی پی سی کے اتحاد کیلئے صدارتی میعاد کی پابندی برخواست کرنا اہم

ژی کو ٹرمپ کی مبارکباد ‘ تجارت کو امریکی خطرہ پر چین خاموش نہیں بیٹھے گا
بیجنگ۔4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج صدر ژی جن پنگ کے دو میعادوں کی پابندی برخواست کرنے کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا اتحاد برقرار رکھنے کیلئے یہ اقدام ضروری تھا ۔ امکان ہے کہ این پی سی جس کے 2980 ارکان ہیں ‘ دستور میں ترمیم کی منظوری دے دیں گے ۔ اس طرح سربراہ فوج اور سربراہ کمیونسٹ پارٹی کی دو میعادوں کی پابندی برخواست ہوجائے گی اور ژی جن پنگ اپنے عہدہ پر دو میعادوں کی تکمیل کے بعد بھی برقرار رہ سکیں گے ۔ ژی 2012ء میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے صدر اور چینی فوج کے سربراہ مقرر ہوئے تھے ۔ پانچ سالہ میعاد کے بعد ان کی دوسری پانچ سالہ میعاد گذشتہ اکٹوبر میں چینی کانگریس کے ایک اہم اجلاس میں منظور کی گئی ۔ دستوری ترمیم کے بعد ژی جن پنگ کے تاحیات صدر چین برقرار رہنے کی راہ ہموار ہوجائے گی ۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ژی جن پنگ کے تاحیات صدر چین برقرار رہنے کے امکان پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ بیجنگ سے موصولہ ایک اور اطلاع کے بموجب چینی پارلیمنٹ کے ترجمان جانگ اسوئی نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکہ سے چین کی تجارت کو نقصان پہنچے تو چین خاموش نہیں رہے گا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی شرحیں اسٹیل اور المونیم کی درآمد پر اضافہ کردی جائیں گی ۔ اس زبردست ٹیکس کی شرح سے ڈونالڈ ٹرمپ کے بموجب امریکہ کی صنعت کا تحفظ حاصل ہوگا ۔ جس کو چینی مصنوعات سے مستقل طور پر خطرہ لاحق ہے ۔ جان نے صدر امریکہ کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کاکہ چین امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کرنا نہیں چاہتا لیکن اگر امریکہ ایسے اقدامات کرے جس سے چین کی تجارت اور اس کے مفادات کو نقصان پہنچے تو چین خاموش نہیں رہے گا ۔ ا مریکہ کے ساتھ باہمی تجارت میں چین کا حصہ 580ارب امریکی ڈالر کی باہمی تجارت میں امریکہ سے زیادہ ہے ‘ جس سے امریکہ کو خسارہ کا سامنا ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ برسراقتدار آنے کے وقت سے ہی چین پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ تجارتی خسارہ کو کم کیا جائے ‘ تجارتی سودوں کی مالیت تقریباً 250ارب امریکی ڈالر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT