Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سی ڈیویژن فٹبال لیگ: سکندرآباد بلوز اے، ینگ اسپورٹنگ کی جیت

سی ڈیویژن فٹبال لیگ: سکندرآباد بلوز اے، ینگ اسپورٹنگ کی جیت

حیدرآباد ، 2 نومبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی سی ڈیویژن فٹبال لیگ میں آج سکندرآباد بلوز اے اور ینگ اسپورٹنگ نے اپنے مقابلے جیت لئے۔ تروملگیری فٹبال گراؤنڈ پر سکندرآباد بلوز اے نے آر بی آئی کو 1-0 سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول ڈی پرکاش نے اسکور کیا۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کی اطلاع کے بموجب دن کا دیگر میچ عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ پر کھیلا گیا، جہاں ینگ اسپورٹنگ نے سی سی او بی جونیر کو 1-0 سے ہرایا۔ اہم ترین گول ششانک نے 20 ویں منٹ میں داغا۔ گزشتہ روز سکندرآباد بلوز۔ بی اور سی سی او بی سب جونیرز نے کامیابیاں درج کرائیں۔ تروملگیری فٹبال گراؤنڈ پر سکندرآباد بلوز۔ بی نے سوسائی سینئرز کو 3-0 سے شکست دی۔ محمد رزاق، آذش اور سیدالدین نے گول بنائے۔ عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ پر بھی یہی اسکورلائن رہی جہاں سی سی او بی سب جونیرز نے کنٹونمنٹ ایف سی کو 3-0 سے شکست دی۔ سید، مدثر اور فیاض نے گول بنائے۔

TOPPOPULARRECENT